September 28, 2026

ہارون آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر ایک جرات مندانہ قوم کا موقف تھا

IMG-20260928-WA0185

ہارون آباد:
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر ایک جرات مندانہ قوم کا موقف تھا وزیراعظم نے عالمی سطح پر مختلف مسائل کا احاطہ کر کے دنیا بھر کی ظالم اور جابر قوتوں کو بے نقاب کیا، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا جو قابل تحسین ہے پاکستان کے درینہ مسائل کا شاندار انداز میں احاطہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے فلور پر عالم اسلام کا مقدمہ لڑا اور عالم اسلام کے موقف کو احسن انداز میں پیش کیا۔ جس طرح اسرائیل کے مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا یہ ایک عالمی لیڈر کے موقف کی ترجمانی تھی۔ ایران امریکہ تنازعہ کے حوالے سے جس طرح معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا اور دنیا نے پاکستان کی لیڈرشپ اور موقف کو خراج تحسین پیش کیا یہ پاکستان کی مدبر قیادت اور اس کی عوام کے موقف کی فتح ہے۔
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ میاں محمد شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ہندوستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا اور ہندوستان کی بزدل قیادت کا سخت محاسبہ کیا۔ہم اپنے لیڈر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جرات، بہادری اور مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔