November 15, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کا غلام نبی شاہ، پتھورو اور بودر فارم کے مختلف علاقوں کا دورہ

IMG-20260928-WA0184

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کا غلام نبی شاہ، پتھورو اور بودر فارم کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP نے تعلقہ غلام نبی شاہ، پتھورو اور بودر فارم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں پولیس پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں عوام سے ملاقات کریں، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور پولیس کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں پولیس کی موجودگی اور پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔