September 29, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واسا کے پی ڈی پی منصوبے کا دورہ کیا اور جاری

IMG-20260928-WA0177

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واسا کے پی ڈی پی منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا، ڈپٹی ایم ڈی واسا اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی مسلسل نگرانی اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔