September 27, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) کنری کے صحافیوں کی جانب سے مغوی صحافی عظیم سیال کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

IMG-20260927-WA0160

عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) کنری کے صحافیوں کی جانب سے مغوی صحافی عظیم سیال کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

کنری میں صدر پریس کلب کنری اعجاز مغل صدر نیشنل پریس کلب کنری فتح روز خان کی قیادت میں گھوٹکی کی تحصیل خانپور مہر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا اور کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر تاوان طلب کیے جانے کے خلاف کنری کے صحافیوں عبد المجید میمن انیل کمار مکوانہ محمد اقبال بھٹی سید محمود علی شاہ پرشوتم داس مالہی شبیر جان خاصخیلی اویس اقبال و دیگر صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مغوی صحافی کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ صحافیوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنا انتہائی تشویشناک واقعہ ہے، جس سے صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مظاہرین نے حکومت سندھ، ڈی آئی جی پولیس سندھ اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ مغوی صحافی کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔