نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا قائد عوام یونیورسٹی میں طالبعلم کے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا قائد عوام یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا سختی سے نوٹس – مرکزی ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کر لیایاد رہے کہ چند روز قبل قائد عوام یونیورسٹی (QUEST) نوابشاہ میں طالبعلم عاقب عالمانی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے اس افسوسناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نوابشاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت اشفاق علی ولد اعجاز علی بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم تھانہ تعلقہ نوابشاہ کے مقدمہ نمبر 142/2026 بجرم دفعہ 302, 364, 201, 34 تعزیرات پاکستان میں مقتول عاقب عالمانی کے قتل کیس میں انتہائی مطلوب تھا۔دوران تفتیش ملزم نے مقتول عاقب عالمانی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے