بیو رو چیف و ہاڑ ی میلسی میں جعلی نوٹ مافیا بے لگام، محلہ حافظ آباد اور شیخوپورہ میں جعلی نوٹوں
بیو رو چیف و ہاڑ ی میلسی میں جعلی نوٹ مافیا بے لگام، محلہ حافظ آباد اور شیخوپورہ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، درجنوں شہری لٹ گئے، انتظامیہ خاموش*
:* میلسی شہر اور گردونواح میں جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والا منظم گروہ سرگرم ہو گیا ہے۔ خاص طور پر محلہ حافظ آباد اور محلہ شیخوپورہ اس گروہ کا مرکزی ہدف بنے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ چند روز سے جعلی نوٹوں کی بھرمار دیکھی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ گروہ 2 سے 3 افراد پر مشتمل ہے جو موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور چھوٹے دکانداروں، کریانہ سٹورز، میڈیکل سٹورز، ریڑھی بانوں اور پھل فروشوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ ملزمان 500، 1000 اور 5000 روپے کے جعلی نوٹ دے کر کھلے پیسے یا سامان لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ دکانداروں کو اس فراڈ کا علم اس وقت ہوتا ہے جب وہ نوٹوں کو غور سے دیکھتے ہیں یا کسی دوسرے گاہک کو دیتے ہیں۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ اصل سے کافی مشابہت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ اب تک درجنوں سادہ لوح شہری اور دکاندار اس گروہ کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ہزاروں روپے کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔اہلِ علاقہ میں شدید تشویش اور خوف پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی ہر سال اس طرح کے گروہ سرگرم ہو جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے حد ہی کر دی ہے۔اہلِ محلہ حافظ آباد اور شیخوپورہ نے ڈی پی او وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس جعلی نوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائےاور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔