عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ پولیس کی منشیات اور مضرِ صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی آئی اے
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ پولیس کی منشیات اور مضرِ صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی آئی اے پولیس نے عمرکوٹ سٹی اور سامارو تھانے کی حدود میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے 11 پِنٹ وہسکی اور 362 ساشے گٹکا و مین پوری برآمد کرلیے ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM، PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، شراب، گٹکا اور مین پوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ویہرو کے رہائشی رام بخش اوڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 11 پِنٹ وہسکی برآمد کی گئی۔
دوسری کارروائی میں ویہرو شریف کے رہائشی اکشی کمار اوڈ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 140 ساشے سلام اور 22 ساشے سفینہ، مجموعی طور پر 162 ساشے برآمد ہوئے۔
جبکہ تیسری کارروائی سامارو کی حدود میں کی گئی، جہاں دولت خان دھونکائی کے رہائشی ظفر علی کو گرفتار کرکے 200 ساشے سفینہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ جب کہ دوسری طرف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھور پولیس نے ھیرو ولد بجلو کولھی اور محمد صدیق نھڑی کو گرفتار کرلیا ہے 21لیٹر دیسی شراب نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کا کہنا ہے کہ منشیات، شراب، گٹکا اور مین پوری سمیت جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔