September 29, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر انیلا سعدیہ نے ایم سی پی ایس گائناکالوجی کا امتحان کامیابی سے

IMG-20260927-WA0120

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر انیلا سعدیہ نے ایم سی پی ایس گائناکالوجی کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیا، جس پر چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انیلا سعدیہ کی کامیابی ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر انیلا سعدیہ مستقبل میں بھی اپنی علمی و طبی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور شعبۂ طب میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے ڈاکٹر انیلا سعدیہ کے لیے مزید کامیابیوں، عزت و وقار اور روشن مستقبل کی دعا بھی کی۔ کامیابی کی خبر پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر انیلہ سعدیہ لاہور کے معروف سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک ضیاء الرحمان بوڑانہ کی اہلیہ ہیں ۔