سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) دربارِ عالیہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد امین الحسنات شاہ
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) دربارِ عالیہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد امین الحسنات شاہ نے معروف عالمِ دین و سماجی شخصیت مولانا جاوید اقبال کھارا کو الکرم فرینڈز پاکستان کا صدر نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر محمد امین الحسنات شاہ نے مولانا جاوید اقبال کھارا کے نام اپنے خصوصی خط میں کہا ہے کہ اکرم فرینڈز پاکستان کے موجودہ سیشن کی تکمیل کے بعد نئے سیشن کے آغاز کے لیے ذمہ داریوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ احباب سے مشاورت کے بعد انہیں اکرم فرینڈز پاکستان کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔
پیر محمد امین الحسنات شاہ نے اپنے خط میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مولانا جاوید اقبال کھارا اپنی تنظیمی صلاحیتوں، خلوص اور ذمہ دارانہ کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔ انہوں نے مولانا جاوید اقبال کھارا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت و کامیابی عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں میں برکت دے۔
مولانا جاوید اقبال کھارا کی بطور صدر نامزدگی پر مذہبی، تعلیمی ،ادبی ، صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا گیا ہے۔