خوشاب (خصوصی رپورٹ) ضلع خوشاب کی تحصیل خوشاب میں پاک کویت ملز پھاٹک، جوہرآباد کے قریب
خوشاب (خصوصی رپورٹ) ضلع خوشاب کی تحصیل خوشاب میں پاک کویت ملز پھاٹک، جوہرآباد کے قریب ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو صبح 07:13 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ پاک کویت ملز پھاٹک کے قریب ایک موٹر سائیکل، جس پر دو افراد سوار تھے، ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی جانب سے قریبی ریسکیو اسٹیشن سے دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر رسپانس کرتے ہوئے دونوں باڈی کو امدادی کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد جہانگیر ولد محمد منیر عمر 27 سال سکنہ ہیرو، ڈاکخانہ چنکی، تحصیل و ضلع خوشاب اور محمد منیر ولد محمد امیر
عمر 56 سال سکنہ ہیرو، ڈاکخانہ چنکی، تحصیل و ضلع خوشاب شامل ہے۔