213

عمرکوٹ (25-06-2024) رکن صوبائی اسمبلی سندھ پی ایس 51 کنری نواب تیمور خان تالپور نے سورہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں ممکنہ امکانی بارشوں کی تیاریوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا،

عمرکوٹ (25-06-2024) رکن صوبائی اسمبلی سندھ پی ایس 51 کنری نواب تیمور خان تالپور نے سورہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں ممکنہ امکانی بارشوں کی تیاریوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا،

رپورٹ بیوروچیف
ڈاکٹر ایم لال واگھانی

اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم پی اے نواب تیمور خان تالپور نے کہا کہ عمرکوٹ کے تمام قدرتی نالوں، نہروں، شاخوں، کینال کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جائے اور آنے والی ممکنہ امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر حکمت عملی تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والی امکانی بارشوں کے دوران ھیوی مشینری اور دیگر ضروری اشیاء کی ڈمانڈ کے مطابق ایک جامع رپورٹ دی جائے جو کہ محکمہ پی ڈی ایم ای اور محکمہ رلیف سندھ کو بھیجی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمرکوٹ نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری انتظامات مون سون کی بارشوں سے قبل مکمل کر لیں تاکہ بروقت نمٹ کر عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے، اس موقع پر ایم پی اے نوابزادہ تیمور خان ٹالپر نے ایکسی این مٹھڑائؤ کینال، ایکسی این تھر کینال، ایکسی این جمڑائؤ کینال، ایکسی این ڈرینج ڈویژن عمرکوٹ، چیف میونسپل آفیسر، ایکسی این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ شہر کی اہم نہروں بشمول شاخوں، برساتی پانی کے نیکال کی نالیوں سے تجاوزات ہٹا کر ان کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کی صورت میں پانی کی آسانی سے نکاسی ہو سکے، انہوں نے شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے پمپنگ مشینیں لگانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ میونسپل اور ٹاؤن انتظامیہ کے پاس موجود مشینری کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر بنائی گئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیز کو جلد فعال کیا جائے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ عمرکوٹ کی حدود سے گزرنے والے برساتی پانی کے ڈیموں سمیت تمام نہروں اور شاخوں کے بندوں کو مضبوط کیا جائے، انہوں نے ڈی ایچ او عمرکوٹ کو ہدایت کی تمام اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے، اس موقع پر اجلاس میں موجود چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سیف خالد سراج سومرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ون جاوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار اور دیگر محکموں کے افسران نے امکانی بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم، ڈی ایچ او ڈاکٹر نند لال اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، بعد ازاں ایم پی اے نوابزادہ تیمور خان ٹالپر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور امکانی بارشوں کے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ھدایت دیں گئی ہیں اور کہا کہ ہماری پہلی ترجیحات ہیں کہ امکانی بارشوں کے دوران عوام کو کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں