September 26, 2026

جے یو آئی سندھ کے ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری کی کراچی پریس کلب کے عشائیہ میں شرکت، عالمی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔

IMG-20260926-WA0289

جے یو آئی سندھ کے ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری کی کراچی پریس کلب کے عشائیہ میں شرکت، عالمی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔

جیکب آباد(رپورٹ:اے جی بلوچ)جمعیت علماء اسلام سندھ کے ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کراچی پریس کلب کے ترجمان، سینئر صحافی اور بیوروچیف این این آئی کراچی برادرم عبدالرحمن کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان، سینئر صحافی عبدالجبار ناصر، وکیل الرحمن، خالد محمود، رضوان بھٹی، منیر شاہ، جیکب آباد کے صحافی زاہد حسین رند سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔
صحافی برادری کی جانب سے ڈاکٹر اے جی انصاری کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ آج دنیا کو جنگ، نفرت اور تصادم کے بجائے امن، برداشت، مکالمے اور باہمی احترام کی ضرورت ہے امن کے بغیر نہ معاشرے ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کا کوئی روشن مستقبل ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ جےیو آئی ہمیشہ امن، انسانی حقوق، مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن سیاسی جدوجہد کی داعی رہی ہے۔ جے یو آئی کا موقف ہے کہ تنازعات کا حل طاقت اور جنگ نہیں بلکہ مذاکرات، انصاف اور باوقار مکالمے کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مذہبی و سیاسی قیادت، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ دنیا کو نفرت اور جنگ کے بجائے امن کا راستہ دکھائیں۔ میڈیا بھی امن کے پیغام کو عام کرنے اور معاشرے میں برداشت و رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
للانہوں نے کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی برادری کو جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 19، 20 اور 21 مارچ 2027 کو سکھر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان عالمی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دنیا کو امن، بھائی چارے، مکالمے اور انسانیت کا پیغام دینے کی ایک اہم کوشش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہمیشہ امن کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور عالمی امن کے لیے ہونے والی اس کانفرنس میں عالمی رہنماوُں سمیت مختلف مکاتب فکر، سیاسی و سماجی شخصیات، علماء، دانشوروں اور دنیا بھر سے آنے والے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اے جی انصاری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس پر انہوں نے میزبان اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔