خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جوہرآباد غزالہ کنول کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جوہرآباد غزالہ کنول کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برا ئے ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نبیل سلیم، ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر،فوکل پرسن رانا ساجد اور سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف اور ڈینگی کے فوکل پرسن رانا ساجد نےڈینگی کی روک تھام اقدامات ،ڈینگی ورک اور ٹیموں کے بارے میں بریفننگ دی۔ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمہ کویقینی بنا نے کیلئے انسدادِ ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں اور جس مقام سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو ایس او پیز کے مطابق اس کی تلفی کویقینی بنا یا جا ئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سیزن شروع ہو چکا ہے اور اب لاروا کی تلفی کا بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر گھر گھر سرویلنس کویقینی بنائیں اور محکمہ صحت، جنگلات، ما حولیات،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ ٹائر شاپس، نرسریوں، قبرستانوں، بلڈنگز میٹریل تیار کر نیوالی فیکٹریوں کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول نےنے ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو کو ہدایت کی کہ وہ پیف سکولز اینٹی ڈینگی یوزرز پراگریس کو بھتر کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے تما م ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اوراینٹی ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔