جیکب آباد( رپورٹ:اے جی بلوچ) نجی میڈیکل سینٹر میں مبینہ طبی غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے
جیکب آباد( رپورٹ:اے جی بلوچ) نجی میڈیکل سینٹر میں مبینہ طبی غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر پر مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جیکب آباد میں نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون کی ہلاکت پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت سونیہ زوجہ آصف سدھایو کے نام سے ہوئی ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ خاتون کا چند روز قبل مس کیرج ہوا تھا اور اسے معمولی چیک اپ کے لیے نجی میڈیکل سینٹر لایا گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر زیب نے غلط انجکشن لگایا، جس کے بعد خاتون کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی خاتون کے انتقال کے بعد ورثاء نے میڈیکل سینٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار نہیں کیا جا رہا دوسری جانب ڈی ایس پی خدا بخش پنہور کے مطابق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔