ساہیوال ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اے ایم ایس کر پشن کی انکوائریوں میں ملوث پنجاب کے مختلف اضلاع میں کر پشن کے ریکارڈ توڑ چکا ہے ملتان میں انکوائری دبانے کے لئے سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کر رہا ہے۔تفصیل کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات اے ایم ایس پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولنگر،ہارون
ساہیوال ) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اے ایم ایس کر پشن کی انکوائریوں میں ملوث پنجاب کے مختلف اضلاع میں کر پشن کے ریکارڈ توڑ چکا ہے ملتان میں انکوائری دبانے کے لئے سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کر رہا ہے۔تفصیل کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات اے ایم ایس پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولنگر،ہارون آباد،منچن آباد میں ایم ایس، ڈی ایچ او بہاولنگر اور سی ای او بہاولنگر میں کر پشن میں ملوث ہونے کی انکوائریاں بھی سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے ختم کر وا چکا ہے جبکہ سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کے پاس کر پشن کی انکوائری ہو رہی ہے جس میں ساہیوال کے علاقے کے افسر کے ذریعے انکوائری ختم کروانے کے لئے زور لگا رہا ہے اور اے ایم ایس تعیناتی کے دوران بھی کر پٹ مافیا کو سپورٹ کر کے مختلف واقعات میں ملوث ہے جبکہ جنسی لحاظ سے اپنی تعیناتی کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے بھی الزامات میں ملوث ہے جو اب بھی سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن شریف،بہاولنگر یا کسی پنجاب کے دوسرے شہر میں تعیناتی کے لئے وزیر اعلیٰ کو چکر دینے کے لئے پر عزم ہو رہا ہے۔