October 28, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام اباد ہائی کورٹ

20241005_061528

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام اباد ہائی کورٹ

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں احتجاج اور لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا نہ ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس عامرفاروق نے تاجروں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت احتجاج کیلئے مناسب جگہ مختص کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

مظاہرین انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ جگہ پر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

آئین کے ارٹیکل 16 اور 17 عوام کو اجتماع اور نقل و حرکت کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں، حکم نامہ

تاہم یہ بنیادی حقوق قانون کے مطابق لگائی گئی مناسب قدغن پر منحصر ہیں، حکم نامہ

عدالت کو بتایا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان ریڈ زون کی جانب مارچ کر رہے ہیں، حکم نامہ

بتایا گیا کہ کارکنان کا ریڈ زون میں اجتماع دیگر شہریوں کی نقل و حرکت منجمد کر دے گا، حکم نامہ

حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، حکم نامہ

عدالت کو بتایا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کو بھی تعینات کر رکھا ہے، حکم نامہ

عدالت کو بتایا گیا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، حکم نامہ

اس صورتحال میں اسلام آباد میں کسی قسم کے بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ