اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممتاز سینئر صحافی چوہدری مدثر اقبال نے حجازِ مقدس میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممتاز سینئر صحافی چوہدری مدثر اقبال نے حجازِ مقدس میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ انہوں نے بیت اللہ شریف کی حاضری، عمرہ کی ادائیگی اور مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کا شرف حاصل کیا۔
سینئر جرنلسٹ چوہدری مدثر اقبال ان دنوں حجازِ مقدس میں خوش قیام ہیں، جہاں وہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ عبادات میں مصروف اور مقدس مقامات کی زیارات سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی جانب سے اپنے احباب، عزیز و اقارب، صحافتی برادری اور ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چوہدری مدثر اقبال کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے ۔
عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ چوہدری مدثر اقبال حجازِ مقدس کی روحانی و بابرکت فضا سے ایمان افروز یادیں لے کر واپس آئیں گے اور اپنے صحافتی و سماجی کردار کو مزید مثبت انداز میں جاری رکھیں گے۔