نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا تاریخی اقدام،فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے جلد کام شروع
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا تاریخی اقدام،فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،فیملی پبلک پارک کی تعمیر سے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت میسر ہوگی،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے دوڑ کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے پانچ ایکڑ پر تاریخی فیملی پبلک پارک کی تعمیر جلد شروع کرنے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کو احکامات دے دیئے گئے ہیں،اور پارک کی تعمیر کے لئے رواں ماہ کام شروع کردیا جائے گا،جسکے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ پارک کی مختص اراضی پر مٹی کی بھرائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،جسکے بعد چار دیواری کرکے کام شروع کیا جائے گا،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ سرکاری سطح پر تعمیر ہونے والا یہ پارک ایک تاریخی پارک ہوگا،جس میں تفریخی کے لئے تمام تر جدید سہولیتیں میسر ہونگی،جسکے لئے تمام تر اقدامات کرلئے گئے ہیں،اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے یہ دوڑ کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا،دوڑ شہر میں ایک فیملی پبلک پارک کی تعمیر کی ضرورت ہمیشہ محسوس کی گئی،جس پر پارٹی قیادت نے شہریوں کو تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے ہدایت کی،جس پر انہوں نے عمل کرتے ہوئے پارک کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے،دوسری جانب پارک کی تعمیر جلد شروع ہونے کی اطلاعات پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اور شہریوں نے اسے ایک قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے