September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سناتنی طلبہ میں مذہبی کتب کی تقسیم — اپنی سنسکرتی سے جڑنے کا خوبصورت پیغام رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا أن لائن نیوز

IMG-20260903-WA0213
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سناتنی طلبہ میں مذہبی کتب کی تقسیم — اپنی سنسکرتی سے جڑنے کا خوبصورت پیغام رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا أن لائن نیوز
سندھ حکومت کی جانب سے ہندو طلبہ کے لیے سناتن دھرم کی تعلیم و آگاہی کے نصاب کی منظوری کے بعد آج پوج ہندو پنچایت، کنڈیاری کی جانب سے مختلف اسکولوں میں جا کر سناتنی طلبہ میں مذہبی کتب کی تقسیم کا آغاز کیا گیا۔
📚 اس موقع پر طلبہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ:
“اپنے مذہب، اپنی سنسکرتی اور اپنی تہذیبی روایات کی معلومات حاصل کرنا ہر نئی نسل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔”
اس موقع پر مکھی موہنداس، ڈاکٹر سیتل داس اور سردار لال نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندو طلبہ کے لیے سناتن دھرم کی تعلیم کے سلسلے میں نصاب کی منظوری ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ:
✨ سناتن دھرم کی ان کتابوں کا مطالعہ طلبہ کی مذہبی معلومات میں اضافہ کرے گا، ان کے اندر نیکی، اچھائی اور اعلیٰ اخلاق کو فروغ دے گا اور انہیں اپنے فرائض و ذمہ داریوں سے محبت کا احساس دلائے گا۔
اس موقع پر مکھی موھنداس ڈاکٹر سیتل داس ڈاکٹر جھامن داس، ڈاکٹر موہن لال، پرکاش دوارو مل اور پرکاش پریمی پردیپ کتری بھی اس سرگرمی میں شریک تھے۔
اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کا خصوصی شکریہ
اس موقع پر بھرپور تعاون اور محبت کا مظاہرہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر محمد اسماعیل سولنگی اور استاد الہڈنو کنبھار صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
جبکہ استاد وکرم لال، استاد خان محمد، استاد غلام مصطفیٰ، استاد منٹھار مگسی سمیت دیگر معزز اساتذہ بھی موجود تھے۔
🌿 اپنی نسل کو اپنی مذہبی اور ثقافتی جڑوں سے جوڑنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
📖 علم حاصل کریں، اپنی سنسکرتی کو سمجھیں اور اپنی روایات کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔
🙏 سندھ حکومت اور تمام تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0