September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں کو ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست، سندھ ہائیکورٹ سکھر

Screenshot_2026-08-29_145629.662
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں کو ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کا متعلقہ حکام کو نوٹس، 22 ستمبر تک جواب طلب

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر میں فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں کو ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ویلفیئر) ورکرز ویلفیئر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر میں فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں مائی گلجانہ کمانگر، مائی بختاور خاتون ڈاہیو اور دیگر کی جانب سے ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب علی ہکڑو اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی پر مشتمل آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل واجد علی شیخ نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ پانچ برس سے فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں کو ڈیتھ گرانٹ کی رقم ادا نہیں کی جا رہی، حالانکہ متعلقہ مزدور محکمہ محنت کی سوشل سیکیورٹی میں باقاعدہ رجسٹرڈ تھے اور قانون کے مطابق ان کے ورثاء ڈیتھ گرانٹ کے حقدار ہیں۔وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے فوت شدہ مزدوروں کی بیواؤں کو سات لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ ادا کی جانی ہے، تاہم مبینہ طور پر بعض ملازمین کی جانب سے یہ رقم جاری کرنے کے عوض دو لاکھ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے، جس کے باعث مستحق بیوائیں شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے اپنے قانونی حق سے محروم ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ محنت کے وکیل سے مختلف سوالات کیے اور ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی کے حوالے سے وضاحت طلب کی۔ تاہم محکمہ محنت کے وکیل عدالت کو مطمئن کرنے والا جواب دینے میں ناکام رہے۔محکمہ محنت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عدالت نے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کراچی، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ کراچی اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ویلفیئر) ورکرز ویلفیئر بورڈ سائٹ ایریا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر تک تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے متعلقہ حکام سے ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر، مستحقین کو درپیش مشکلات اور مبینہ رشوت طلب کیے جانے کے الزامات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0