September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے۔اکرام الدین

IMG-20260901-WA0208
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے۔اکرام الدین

یہ کامیابی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے، مجھے یقین ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور آزاد جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0