September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نشہ ایک لعنت، نوجوان نسل کو اس سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے: چوہدری غلام رسول ضیا

IMG-20260901-WA0206
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نشہ ایک لعنت، نوجوان نسل کو اس سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے: چوہدری غلام رسول ضیا

ہارون آباد:/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف سماجی فلاحی شخصیت انچارج وائٹل فارمیسی چوہدری غلام رسول نے کہا ہے کہ منشیات ایک ناسور اور معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک لعنت ہے، جس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، اسے منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے پھیلاؤ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر منشیات کے خلاف مؤثر کردار ادا کریں۔ آئیں سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر منشیات کے خلاف متحد ہوں اور ہارون آباد کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0