سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی) پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئینی تحفظ موجود ہونے کے باوجود عملی سطح پر برابری،
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی) پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئینی تحفظ موجود ہونے کے باوجود عملی سطح پر برابری، مذہبی آزادی اور انصاف تک رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے موضوع پر پھیل پاکستان آرگنائزیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نوید رشید منگریو کی میزبانی میں انگلش ماڈل اسکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 20 اور 25 کے تحت مذہبی آزادی اور قانون کی نظر میں برابری کے حوالے سے مقررین نے اظہارِ خیال کیا تقریب کے مہمانِ خصوصی علی شیر مہر اور اسامہ قریشی سمیت دیگر مہمانوں میں خادم حسین کھوسو، حیدر علی کھوسو، مسرور احمد کھوسو اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادریوں کو تعلیم، روزگار، سیاسی نمائندگی اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں برابر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں اور مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔ قانون کی بالادستی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق موجود قوانین پر مؤثر عملدرآمد ہی پاکستان کو مزید پُرامن، برداشت اور جامع معاشرے کی جانب لے جا سکتا ہے مقررین نے کہا کہ پھیل پاکستان کا منشور آج کے نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، جس کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی جانب بڑھیں اور پاکستان کو ترقی اور بہتری کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید زور دیا کہ آج کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی سوچ سمجھ اور ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے،