August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد شیخ مشتاق احمد طاہر گروپ نے میدان مار لیا

IMG-20260831-WA0209
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد
شیخ مشتاق احمد طاہر گروپ نے میدان مار لیا
ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد کلرکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، طارق بھٹی 5 ووٹوں کی برتری سے کامیاب
ہارون آباد: کلرکس بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق شیخ مشتاق احمد طاہر گروپ کے امیدوار طارق بھٹی نے 46 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل رانا ارشد اقبال 41 ووٹ حاصل کرسکے۔ یوں طارق بھٹی نے 5 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی۔
کامیابی کے بعد شیخ مشتاق احمد طاہر، اعظم غوری، ظفر گورائیہ، بشیر احمد بھٹی، صدام حسین، چوہدری ساجد، عنصر جٹ، مشتاق طور سمیت دوست احباب اور ساتھیوں نے نومنتخب صدر طارق بھٹی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نومنتخب صدر طارق بھٹی، آصف بھٹی، اکبر بھٹی اور جاوید بھٹی کی جانب سے شیخ مشتاق احمد طاہر اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ طارق بھٹی کی کامیابی ان کے ساتھیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ وہ کلرکس برادری کو درپیش مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کلرکس بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کی جانب سے چیئرمین الیکشن بورڈ ملک ثاقب کریم اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر ممبران کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے انتخابی عمل کو بہترین، شفاف اور پُرامن انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0