جيکب آباد.جے یو آئی اور شہریوں کی جانب سے سود کی بڑھتی وبا اور نتیجے میں لیکچرار کی خود کشی کے خلاف ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ ،شہر میں مارچ ،پریس کلب کے سامنے دہرنا۔مختلف تنظیموں کی شرکت ۔ایس ایس پی کي ایکشن لینے کی یقین دھانی
جيکب آباد.جے یو آئی اور شہریوں کی جانب سے سود کی بڑھتی وبا اور نتیجے میں لیکچرار کی خود کشی کے خلاف ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ ،شہر میں مارچ ،پریس کلب کے سامنے دہرنا۔مختلف تنظیموں کی شرکت ۔ایس ایس پی کي ایکشن لینے کی یقین دھانی ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور شہریوں کی جانب سے سود کی بڑھتی وبا اور نتیجے میں لیکچرار کی خود کشی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ضلعی رہنماؤں خلیل احمد ڈول ۔قاری رضوان اللہ چاچڑ،چاکر خان جکھرانی۔اے پي سي کے محمد شہبان ابڑو، نیشنل پارٹی کے ممتاز برڑو۔جیکب آباد ایکشن کمیٹی کے عید محمد ڈومکی۔شہری اتحاد کے عبدالنبی لاشاری۔اقلیتی برادری کے جان پرویز،سندیپ کمار،جے یو پی کے رفیق احمد فخری ۔ہیومن رائیٹش کے راحیل منگی،اپکا کے محمد صدیق رواہی۔مولانا غلام شبیر شیخ ۔صوفی الھیار برڑو،واحد بخش انڑ ۔مولانا مولا بخش بکہرانی۔تاج امروٹی اور دیگر کی قیادت میں جے یو آئی آفيس سے نکالا گیا ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تہے۔شرکا نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کی اور سود خور گرفتار کرو۔لیکچرار کے سودی قاتلوں کو قانون کے حوالے کرو جیسے نعرے لگائے اور پریس کلب کے سامنے روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل معطل کردی ۔اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ سود کی وبا نے جیکب آباد میں ھزاروں افراد کے گھر اجاڑ دیئے ہیں۔سود خوروں کے پاس ملازمین کے اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بوکس قبضے میں ہیں مزید گہروں اورقیمتی کاروباری دوکانوں پر قبضے ہیں ۔تازہ جیکب آباد کے لیکچرار انور علی پھنیار کی سود خوروں سے تنگ آکر خود کشی افسوسناک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سود خوروں اور انکے سرپرستوں کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے۔ادہر جے یوآئی کے وفد نے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن صدام حسین خاصخیلی سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کی۔ایس ایس پی نے سود خوروں کے خلاف عملی قدم اٹہانے کا یقین دھانی کرائی اور کہا کہ سجاگ ذمینوار ساتھ دیں۔