August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپوربگھور نے آل پنجاب

IMG-20260830-WA0083
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپوربگھور نے آل پنجاب کیمپوری مقابلہ جات گھوڑا گلی مری میں چار مقابلوں میں شرکت کی۔ جن میں صوبائ سطح پر
تلاوت قرآن پاک میں فرسٹ
،نعت خوانی میں تھرڈ ،
آوٹ ڈور کوکنگ میں سیکنڈ جبکہ فرسٹ ایڈ میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی
اور اس کے علاؤہ انسپکشن میں سپیشل سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ صوبائ سطح پر اس شاندار کارکردگی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب محمد عیسی ا لالی، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم ،ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری اور ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال سمیت پورے سٹاف کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ادارے کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ شاندار تعلیمی روایات کا حامل گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور نے پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر سکاؤٹنگ مقابلہ جات میں شرکت کر کے اپنی شاندار کارکردگی اور روایات کا اعزاز برقرار رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم محمد فضیل نے سرگودھا ڈویژن کے مقابلہ حسن قرآت میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا تھا اور اب صوبائ سطح پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع خوشاب کا وقار بلند کیا ہے ۔ مزید براں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھور کے ہونہارطلبہ سالہا سال سے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کاردگی کا مظاہرہ کرنے کی روایات برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0