October 14, 2026

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پی آئی ایم ایس (PIMS) واقعے کی کوریج پر جیو نیوز کے سینئر صحافی ایاز اکبر یوسف زئی کو 20 کروڑ روپے (200 ملین روپے) کا ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

FB_IMG_1788015909104

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پی آئی ایم ایس (PIMS) واقعے کی کوریج پر جیو نیوز کے سینئر صحافی ایاز اکبر یوسف زئی کو 20 کروڑ روپے (200 ملین روپے) کا ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

پمز اسپتال سانحے کی کوریج کے دوران وزارت داخلہ کے ماتحت اسلام آباد انتظامیہ کی غفلت کا ذکر کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیو نیوز کے صحافی ایاز اکبر یوسفزئی کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس میں محسن نقوی کی جانب سے ایاز اکبر یوسفزئی سے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ

نوٹس میں صحافی ایاز اکبر یوسفزئی سے مبینہ بیانات واپس لینے اور غیر مشروط معافی کا مطالبہ

محسن نقوی کے وکلا کا مبینہ متنازع مواد تمام پلیٹ فارمز سے فوری حذف کرنے کا مطالبہ

قانونی نوٹس میں ایاز اکبر یوسفزئی کو 15 روز میں مطالبات پورے کرنے کی ہدایت

15 روز میں عمل نہ ہوا تو سول اور فوجداری قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، قانونی نوٹس

محسن نقوی کے وکلا کے مطابق پمز سانحے پر بیان میں وزیر داخلہ سے مؤقف نہیں لیا گیا، قانونی نوٹس

قانونی نوٹس میں صحافی ایاز اکبر یوسفزئی پر حقائق کی تصدیق اور مناسب احتیاط نہ برتنے کا الزام

جیو نیوز پر نشر ہونے والے مواد سے وزیر داخلہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا، قانونی نوٹس

نوٹس میں مبینہ ہتک آمیز مواد واپس لینے، معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات سے گریز کا مطالبہ

اسلام آباد پریس کلب نے اس نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے عوامی مفاد کے امور پر رپورٹنگ کو صحافی کا قانونی حق قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔