October 28, 2026

سکھر سندھ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ۔ دعا آن لاین نیوز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی۔

20241005_061528

سکھر سندھ بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی ۔
دعا آن لاین نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کےلیے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں