سکھر(بیورورپورٹ)اوباڑو قومی شاہراہ پر ٹرالر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر جانبحق خبر کے مطابق اوبارو
سکھر(بیورورپورٹ)اوباڑو قومی شاہراہ پر ٹرالر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر جانبحق خبر کے مطابق اوبارو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں ٹرالر ڈرائیور محمد شفیق اور کلینر خلیل احمد شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں،پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرالر میں اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔