سکھر: ایس ایس پی اظهر خان مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تاجروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین
سکھر: ایس ایس پی اظهر خان مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تاجروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین
سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظهر خان مغل کی بدلی کے بعد آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجر برادری کے عہدیداران اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب میں آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا عثمان فیضی، چیئرمین چاچا گلزار بھٹو، صدر نعیم بدر رفیق قریشی، نائب صدر عبدالرشید قریشی، جنرل سیکریٹری جنید شیخ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عبدالہادی بندھانی، فنانس سیکریٹری عرفان قریشی سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران شریک ہوئے۔اس موقع پر نیم کی چاری کے صدر صابر کپتان، نیو پنڈ کے صدر آصف کھوکھر، وکٹوریہ مارکیٹ کلاک ٹاور ایسوسی ایشن کے صدر طاہر دودا، بیراج روڈ کے صدر محمد علی میمن، شکارپور روڈ کے جنرل سیکریٹریز عقیل قریشی اور اکرم کاگر سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی نے کہا کہ سکھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی اظهر خان مغل کی کوششیں قابلِ قدر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر ہوں یا پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد، ایس ایس پی اظهر خان مغل نے ان کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سکھر کی تاجر برادری کے ساتھ ایس ایس پی اظهر خان مغل کا تعاون مثالی رہا، خصوصاً آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے ساتھ ان کا رابطہ اور تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تاجر رہنماؤں نے ایس ایس پی اظهر خان مغل کی سکھر میں امن و امان کے قیام اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر تاجر رہنماؤں کی جانب سے ایس ایس پی اظهر خان مغل کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔