October 15, 2026

سکھر ( نمائندہ زیدی ) جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سکھر میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں

Screenshot_2026-08-29_145629.662

سکھر ( نمائندہ زیدی )
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سکھر میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں 70 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شہزاد خان کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس وارڈن سروس سکھر نے مرکزی جلوس کے موقع پر بھرپور خدمات انجام دیں۔ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان اور انچارج سول ڈیفنس آفس سکھر میاں جھانگیر عباسی کی نگرانی میں 50 سے زائد سول ڈیفنس وارڈنز نے پاکستان رینجرز اور پولیس کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیے۔ وارڈنز نے جلوس کے شرکاء کی رہنمائی، نظم و ضبط برقرار رکھنے، حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ “جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی جلوس میں خدمات انجام دینا ہمارے لیے اعزاز اور سعادت ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ اور آقا دو جہاں، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمتوں، برکتوں اور قربتوں کے حصول کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام امن، محبت، بھائی چارے اور سلامتی کا پیغام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے محسن ہیں، اور آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا جشن منانا محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ سول ڈیفنس وارڈن سروس ہمیشہ کی طرح عوام کی حفاظت، خدمت اور امن و سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔
اس موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے گروپ وارڈن محمد احمد شیخ، پوسٹ وارڈنز شیخ عدنان، محمود احمد، رانا محمد طاہر، آصف خان، محمد علی، انچارج افسران لالا عمران میرانی، محمد آصف شیخ، لالا ریحان پٹھان، محمد یاسین قمر صدیقی، محمد یوسف، ریاض احمد صدیقی، فیاض احمد، شہاب حسین سمیت دیگر سول ڈیفنس وارڈنز بھی موجود تھے۔سول ڈیفنس سکھر کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس میں انجام دی جانے والی خدمات کو شرکاء اور شہریوں نے سراہتے ہوئے وارڈنز کی فرض شناسی، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔