سکھر( نمائندہ زیدی ) سکھر میں رحیم بخش مہر کے خلاف مختلف برادریوں کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا
سکھر( نمائندہ زیدی )
سکھر میں رحیم بخش مہر کے خلاف مختلف برادریوں کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں لاغاری برادری، لولائی، منگسی، شیخ، ٹاوری اور کھوسہ برادری کے افراد نے شرکت کی۔ٹوٹمظاہرین کا الزام ہے کہ رحیم بخش مہر مبینہ طور پر ان کی اہل محلہ پر قبضہ /ملاہی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے حوالے سے ایس ایس پی آفس اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی شکایات درج کرائی گئی ہیں، تاہم انہیں تاحال انصاف نہیں مل سکا۔مظاہرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے مبینہ قبضے کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔