August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن)۔ سروس اسٹرکچر اور STR کی آڑ میں ناجائز ٹرانسفروں اور اسکول ٹائمنگ میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

IMG-20260828-WA0247
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن)۔ سروس اسٹرکچر اور STR کی آڑ میں ناجائز ٹرانسفروں اور اسکول ٹائمنگ میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پ ٹ الف ڈویژن میرپورخاص کے صدر محمد علی شیخ کی قیادت میں اساتذہ نے سروس اسٹرکچر اور ایس ٹی آر کی آڑ میں کی جانے والی ناجائز ٹرانسفروں اور اسکولوں کی ٹائمنگ بڑھانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ” ناجائز ٹرانسفر نامنظور، STR کے نام پر استحصال بند کرو اور اسکول ٹائمنگ میں اضافہ واپس لو ” کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پ ٹ الف ڈویژن میرپورخاص کے صدر محمدعلی شیخ نے کہا کہ محکمہ تعلیم سروس اسٹرکچر اور Student-Teacher Ratio یعنی STR کو بہانہ بنا کر میرٹ کے خلاف ٹرانسفر کر رہا ہے جس سے دیہی علاقوں کے اسکول مزید متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام غیر قانونی ٹرانسفروں کو فوری منسوخ کیا جائے ۔ پ ٹ الف ضلع صدر محمد حافظ لغاری نے کہا کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کی ٹائمنگ میں اضافہ بچوں اور اساتذہ دونوں کے لیے تکلیف دہ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0