وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا مختلف اسکولوں کا دورہ۔
اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نئی کلاس رومز اور لیبز کا افتتاح کیا۔
راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب کا اٹک کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے نئی کلاس رومز اور لیبز کا افتتاح کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا دورہ تعلیم کے فروغ، بہتر سہولیات اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔









