جیکب آباد: (نامه نگار) مختلف تعلیمی اداروں میں تاج ویلفیئر ایسوسیئشن کی شجرکاری مہم، مختلف اقسام
جیکب آباد: (نامه نگار) مختلف تعلیمی اداروں میں تاج ویلفیئر ایسوسیئشن کی شجرکاری مہم، مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے، موسمی تبدیلیوں اور آلادہ ماحول، سر سبز و شاداب پاکستان کی تکمیل کیلئے آئیں ملکر شجرکاری کریں، چیئرمین احمد رند۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں تاج ویلفیئر ایسوسیئشن کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں اور مدرسے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور شہریوں میں درختوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ فیمِلی لائن میں گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول میں ہیڈ ماسٹر جاوید احمد سولنگی اور استاد اکرم سولنگی نے پودے لگائے گئے، جبکہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول اسپیشل فورس میں ہیڈ ماسٹر فتح محمد مغيری اور استاد شوکت ملک نے پودے لگائے اسی سلسلے میں مدرسہ العربیہ جامعہ قاسم العلوم میں بھی شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر تاج ویلفیئر کے چیئرمین احمد رند، شہزاد پٹھان، غلام رسول ابڑو اور مراد لاشاری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ تاج ویلفیئر کی شجرکاری کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آنے والے برسوں میں خطرناک موسی چیلینجز سے بچاؤ صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہیں، اس لیے شہری سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ شجرکاری مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔