فیصل آباد۔۔۔خالد شہزاد کی رپورٹ المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سالانہ فری میڈیکل کیمپ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺچوک گھنٹہ
فیصل آباد۔۔۔خالد شہزاد کی رپورٹ
المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سالانہ فری میڈیکل کیمپ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺچوک گھنٹہ گھر میں لگایا گیا جس کا افتتاح بانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شھزاد نے کیا اور کیمپ میں ڈاکٹر کاشف نوید کوارڈنیئٹر میڈیکل مشن ۔ڈاکٹر عاصمہ رؤف۔ڈاکٹر کاشف رحمن۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر غلام صابر نے مریضوں کآ چیک اب کیا۔میاں ابرار ضیا۔محمد علی مصطفائی کلاسن۔مداح حسین کلاسن۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔محمد اویس کلاسن نے خدمات سرانجام دیں۔جبکہ کیمپ کا سابق سیکرٹری بار رانا ایم اے بابر۔مرکزی میلاد کیمٹی کے صدر۔میاں منیر نورانی۔پاکستان فلاح پآرٹی کے وائس چیرمین سید آفتاب عظیم بخاری۔جماعت اہلسنت کے قاسم سیالوی۔فضل کریم فاؤنڈیشن کے ملک رضوان۔مصطفائی فورم انٹرنیشنل کے رانا سجاد مصطفائی۔امروز فاؤنڈیشن کے میاں عمر۔سابق سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب علی اشفاق ہاشمی۔انجمن تاجران کے راہنما رانا فاروق۔سنیئر صحافی اور گروپ لیڈر زاہد مان اور انکی ٹیم نے وزٹ کیا اور المصطفی فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔المصطفی فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ھے۔اور قافلہ خدمت عرصہ دراز سے ھر سال چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگاتا ہے۔