*سامارو کے قریب نامعلوم بچے کی لاش برآمد، گلے پر نشانات*
*سامارو کے قریب نامعلوم بچے کی لاش برآمد، گلے پر نشانات*
تفصیلات کے مطابق
*سامارو:* بودرفارم تھانے کی حدود دہ 13 ہیرل سے ایک نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تعلقہ اسپتال سامارو منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش گوٹھ محمود ڈاہری میں محمد ملاح کے گھر کے قریب سے ملی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی گردن پر گلا دبانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔
اطلاع ملتے ہی بودرفارم پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال سامارو منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی و طبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ