نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان سپر 6 ٹینس بال کرکٹ میچ کا شاندار انعقاد 8 ستمبر کو النور اسٹیڈیم، نورپور تھل میں کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے نامور ٹینس بال کرکٹرز اور مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ بات چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں سلیم چوہدری کلب اور پاسٹ خوشاب کلب کے درمیان خصوصی مقابلہ رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔ سلیم چوہدری کلب کی نمائندگی سلیم رضا جبکہ پاسٹ خوشاب کلب کی جانب سے چوہدری اسد کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
منتظمین کے مطابق فائنل میں موجود فیصل بھائی، چوہدری عامر اور دیگر معروف کھلاڑی بھی شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس موقع پر گھڑتے شاہی، اعلان شاہ، شائقین حضرات سمیت کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
ایونٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
آل پاکستان سپر 6 ٹینس بال کرکٹ میچ کے انعقاد پر علاقے کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نورپور تھل میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا ہے۔
8
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان سپر 6 ٹینس بال کرکٹ میچ کا شاندار انعقاد 8 ستمبر کو النور اسٹیڈیم، نورپور تھل میں کیا جائے گا
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









