8

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلینس گورنمنٹ

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلینس گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنورپورتھل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے ادارہ میں زیر تعلیم سپیشل طلباء وطالبات میں معاون وخصوصی آلات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مہمان خصوصی سردار ظفر عباس خان ممبرصوبائی اسمبلی کے نمائندہ ملک محمد اقبال خان سنبل نے شرکت کی۔ اس موقع پر سربراہ ادارہ عنائت اللہ خان نیازی نے انہیں ادارہ میں زیرتعلیم سپیشل بچوں کو حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی سہولیات اور جدید کمپوٹر لیب بارے بریف کیا۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل طلباوطالبات کی بحالی کے لئے معروف ماہرین پر مشتمل ٹیم بھرپور محنت اور لگن سے کام کررہی ہے۔ داخلہ مہم تیزی سے جاری ہے گھر گھرجاکر سپیشل طلباء کے داخلہ کے لیے ملازمین کام کرر ہے ہیں۔ عنایت اللہ خان نیازی نے کہا کہ اہلیان تحصیل نورپورتھل اپنے خصوصی بچوں کو داخل کرائیں تاکہ انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہمت کارڈکا اجراء، فری پک اینڈ ڈراپ، فری یونیفارم، فری کتب اور فری آلات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہم کا سلسلہ جاری ہے، ایم پی اے کے نمائندہ محمد اقبال خان سنبل نے اپنے خطاب میں ممبرصوبائی اسمبلی سردار ظفر عباس خان بلوچ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی بچوں کو سہولیات،معاون خصوصی آلات کی فراہمی، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپورتھل کو سنٹر آف ایکسیلینس کا درجہ دینے پر خصوصی شکریہ اداکیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیاگیااور ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظفر عباس خان کی جانب سے ادارہ کی مزید ڈویلمنٹ کے لئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ ایم پی اے کے نمائندہ خصوصی ملک محمد اقبال خان سنبل نے خصوصی طلباء وطالبات میں ویل چیئر، کین سٹک، کرچز، ٹائلٹ سیٹس، بریل الفابیٹ، واکر و دیگر آئیٹمز تقسیم کئے اور خصوصی بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرمعروف ماہر تعلیم ملک عبدالحمید جسراء، تصویر حیدر، ملک الفت حسین سیال، طلباء ، والدین اور سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کی دعائیں اور سپیشل طلباء وطالبات میں ریفرشمنٹ تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں