9

*سندھ حکومت کا میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ*

*سندھ حکومت کا میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ*

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق آج وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ میر رضا کیس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، آنےوالی 2 میڈیکل رپورٹس کا جائزہ جوڈیشل کمیشن لےگا، متضاد رپورٹس کےمعاملےکافیصلہ کمیشن یا عدالت پر چھوڑیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہ کہ ابتدائی کرائم سین کو مطلوبہ انداز میں محفوظ نہیں کیا گیا، حکومت اس معاملے میں غیرجانبدار رہتے ہوئے حقائق سامنے لانا چاہتی ہے، کسی بھی کیس میں ایک فیصد بھی شک ہو تو تحقیقات 100 فیصد ہونی چاہئیں، آئی جی یا کسی افسر کی رائے حتمی نہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں