*میلسی: زمین کے تنازع پر حملہ،قبضےکی کوشش خاتون سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج*
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں زرعی زمین کے تنازع پر مسلحہ افرادکی جانب سےکاشت شدہ ملکیتی زمین پردھاوا بول دیا پولیس نے مدعی محمداقبال کی درخواست پر 6نامزداور 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
پولیس رپورٹ کے مطابق بستی بھنجرکے میلسی کے رہائشی محمد اقبال ولد خورشیداحمد نے تھانہ سٹی میں درخواست دی ہےکہ سائل عرصہ 30سال سےاپنےملکیتی دوکنال رقبہ پرکاشتکاری کررہاہے وقوع کےروز 06 اگست 2026 کی شام تقریباً 6 بجے وہ اپنی فصل کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران الزام علیہان محمد امین ولدرحم علی، محمد فاروق ، محمد اسماعیل محمدامین ولدخورشیدہمراہ آمنہ بی بی اور 4 نامعلوم افراد لاٹھیوں اور کلہاڑیوں اورپسٹل سے لیس ہو کر وہاں پہنچے اور زدوکوب کرناشروع کردیا سائل نےمنت سماجت کی لیکن الزام علیہان مسلسل زدوکوب کرتےرہے جان سےمارنےکی دھمکیاں دیتےرہے الزام علیہان نےاس دوران کاشت شدہ فصل پرٹریکٹرچلادیا جس سے سائل کی کاشت شدہ باجرہ وجوارکی فصل
تباہ ہوگئی سائل کےشورواویلہ سن کرگواہان گواہان جاویداورچوہدری
راشدنےجائےوقوعہ پرپہنچ جان بخشی کروائی سائل نےفوراون فائیوپرکال ملزمان پولیس کےآنے کی اطلاع سن کرفرارہوگئے
تھانہ سٹی میلسی پولیس نے مدعی کی درخواست پر دفعات 447، 511، 440، 506، 148 اور 149 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 568/26 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش ASI محمد صدیق کے سپرد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔