google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
14

ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے، مریم نواز کا نام لیے بغیر مخالفین پر وار

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے، مریم نواز کا نام لیے بغیر مخالفین پر وار

روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے لیے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے۔مریم نواز وزیر اعلی پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نام لیے بغیر مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے،کاش یہ جماعتیں ن لیگ کی طرح کام کررہی ہوتیں توآج ملک ترقی کررہاہوتا۔لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ساری توجہ مسلم لیگ (ن) پر ہے حالانکہ انہیں عوامی خدمت، ڈلیوری اور پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کا مزاج خدمت اور ترقی ہے، جو حکومت عوام کا حق دہلیز تک نہ پہنچا سکے وہ ناکام ہے۔وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں پاکستان کے پہلے ہارٹ ٹراسپلانٹ سینٹرکے افتتاح اور صوبے میں ہوم ڈائیلاسز منصوبے پر کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی آج فعال ہوچکا ہے، پاکستان بھر سے مریض علاج کے لیے یہاں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بااختیار لوگوں کو اللہ نے عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے لیے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کا صرف مفت علاج ہی نہیں ہو رہا بلکہ مفت دوائیاں بھی دے رہے ہیں، مجھے پتا ہے سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیےجارہے ہیں، اسپتالوں کےنظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں