google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
10

بلوچستان: مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بلوچستان: مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق۔

دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب غوث بخش اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں