*منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور*
*منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور*
اگر واقعی ہم اپنے بچوں کو منشیات سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں بندوق سے پہلے قلم اٹھانا ہوگا۔
منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر اسکول میں آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں۔ ان سیمینارز میں نوجوانوں کو بتایا جائے کہ شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں ان کی صحت، مستقبل اور خاندان کو کیسے تباہ کرتی ہیں۔
جب عوام میں شعور آ جائے گا تو کوئی خریدار نہیں ہوگا۔ اور جب خریدار نہیں ہوگا تو بیچنے والا بھی نہیں ہوگا۔
اس طرح یہ لعنت بغیر کسی سختی کے خود ہی ختم ہو جائے گی۔
آئیے مل کر عہد کریں: “ہمارا شہر منشیات سے پاک ہوگا”
#منشیات_سے_پاک_پاکستان #Awareness #SayNoToDrugs
منجانب ۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر ایم لال واگھانی سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان
صدر نیشنل پریس کلب سامارو
چیئرمین این سی پی آئی ایچ ۔آر ڈسٹرکٹ عمرکوٹ