google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
10

ہارون آباد/(زاہد حسین انجم)مشنر بہاولپور ڈویژن کا ضلع بہاولنگر کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ،

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد/(زاہد حسین انجم)مشنر بہاولپور ڈویژن کا ضلع بہاولنگر کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے ہمراہ ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور محکمانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چشتیاں،13گجیانی روڈ، صدر تھانہ روڈ اور ہارون آباد میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران کی جانب سے جاری منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، تکمیل کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا مؤثر حل ہے، اس لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔دورے کے دوران کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ ہسپتال میں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ہسپتال میں جاری امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں کمشنر کو بریفنگ دی۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کے سبزہ زار میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے، زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف ستھرے ماحول کے لیے انتہائی اہم ہے، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شہری بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی مؤثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی، تعمیراتی معیار کی جانچ اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں