google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
5

*ٹھٹھہ شیخ عبد العزیز بیورو چیف شاہ ابراہیم: واٹر لائن میں گٹر کا گندا پانی آنے سے اہل علاقہ پریشان*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*ٹھٹھہ

شیخ عبد العزیز
بیورو چیف

شاہ ابراہیم: واٹر لائن میں گٹر کا گندا پانی آنے سے اہل علاقہ پریشان*
*حیدرآباد:* ٹھٹھہ شاہ ابراہیم کی واٹر لائن میں کئی دنوں سے پینے کا صاف پانی کی بجائے گٹر کا گندا اور بدبودار پانی سپلائی کیا جا رہا ہے جس کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹاؤن چیرمین صاحب کو کئی بار زبانی اور تحریری شکایت کی لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ٹاؤن واٹر سپلائی انچارج کی غفلت کے باعث گندا پانی گھروں میں پہنچایا جا رہا ہے جس سے ہیضہ، یرقان اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اہل علاقہ نے کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر سپلائی انچارج کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور صاف پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ “ہمیں گٹر کا پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ سراسر ظلم ہے”۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں