google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
4

ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے تھلیسیمیا فری پاکستان کے رضاکار نوجوانوں کی ملاقات۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے تھلیسیمیا فری پاکستان کے رضاکار نوجوانوں کی ملاقات۔

تھلیسیمیا کے مریضوں اور دیگر ضرورت مند افراد کے لیے خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔ڈپٹی کمشنر

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آج تھلیسیمیا فری پاکستان کے رضاکار نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران رضاکاروں نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو اپنی مختلف فلاحی و سماجی سرگرمیوں، بالخصوص بلڈ ڈونیشن ایکٹیویٹیز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔رضاکاروں نے بتایا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں اور دیگر ضرورت مند افراد کے لیے خون کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عوام میں خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے مختلف سطحوں پر آگاہی اور بلڈ ڈونیشن سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے رضاکار نوجوانوں کی فلاحی خدمات اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں اور دیگر ضرورت مند افراد کے لیے خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔نوجوان معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایسے مثبت و فلاحی اقدامات میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تمام سماجی تنظیموں اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کیے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خون کا ایک عطیہ کسی ضرورت مند انسان کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے، اس لیے صحت مند افراد کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے خون عطیہ کریں اور تھلیسیمیا کے مریضوں سمیت دیگر ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خون عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے لوگوں میں بھی اس حوالے سے شعور اجاگر کریں تاکہ معاشرے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں