ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — رحمتِ للعالمین کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — رحمتِ للعالمین اسوۂ حسنہ پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے ہر سال جب ماہِ ربیع النور کا بابرکت چاند نمودار ہوتا ہے، تو فضاؤں میں درود و سلام کی مہک اور دلوں میں سرور کائنات کے چاہنے والو کو بارہ ربیع النور کا یہ مبارک دن ہمیں اس عظیم ہستی کی ولادتِ با سعادت کی یاد دلاتا ہے جنہیں اللہ رب العزت نے پوری کائنات کے لیے “رحمت للعالمین” بنا کر مبعوث فرمایا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری نے انسانیت کو جہالت، ظلم اور اندھیروں سے نکال کر علم، انصاف اور روشنی کے راستے پر گامزن کیا۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اخلاقِ کریمانہ، عدل و انصاف، رواداری، اور امن و بھائی چارے کا ایسا روشن مینار ہے جو تاقیامت انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا آج کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو عملی طور پر اپنائیں آئیے اس بابرکت دن پر یہ عہد کریں کہ ہم آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے، وطنِ عزیز میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں گے اور آپ ﷺ کی تعلیماتِ عالیہ کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
4
ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — رحمتِ للعالمین کے حوالے سے اپنے
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









