میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈویژنل کمشنر شہمیر بھٹو کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں ناگہانی آگ بجھانے ،آگ لگنے کے واقعات کی روکتھام اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر کمشنر شہمیر بھٹو نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اچانگ ناگہانی آگ لگنے کے واقعات کی روکتھام کے لیے(آگ بجھانے والا)فائیر ایکسیبیوشر لگانے کے لیے دکانداروں اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے اور ناگہانی آگ کے واقعات میں اپنی زندگی بچانے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے. اس ضمن میں ایک ہفتے بعد میٹنگ کی جائے گی اجلاس میں کمشنر میرپورخاص شہمیر بھٹو نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تعمیر شدہ انتہائی کمزور عمارتوں کا سروے کرکے رپورٹ دی جائے اور انہیں ناگہانی آگ کے واقعات کے متعلق حفاظتی انتظامات ممکن بنانے کے لیے نوٹس بھی دئیے جائیں. اجلاس میں بتایا گیا کہ میرپورخاص میں 26 عمارتیں، تحصیل حسین بخش مری میں 36 عمارتیں، ڈگری میں 2 عمارتیں، جھڈو میں 1 عمارت، کوٹ غلام محمد میں 1عمارت، تحصیل شجاع آباد میں 4 عمارتیں،سندھڑی میں 3 عمارتیں، مٹھی میں 14 عمارتیں،
اسلام کوٹ میں 5 عمارتیں، ننگرپارکر میں 5 عمارتیں، ڈاہلی میں 1 عمارت، ڈیپلومیں 3 عمارتیں، چھاچھرو میں 2 عمارتیں، عمرکوٹ میں 9 عمارتیں، کنری میں 7 عمارتیں،
سامارو میں 6 عمارتیں ہیں جس پر کمشنر نے ہدایت کی کہ ان مذکورہ عمارتوں کا سروے کرکے ناگہانی آگ کے واقعات سے محفوظ رہنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری ،اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد ریحان ڈیتھو، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو وردہ نایاب،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری احمر افضل، اسسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد وسیم احمد لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی اسامہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.
.
4









