October 28, 2026

جھنگ میں چائنہ نمک تھوک کے بھاؤ فروخت ہونے لگا

20241005_061528

جھنگ میں چائنہ نمک تھوک کے بھاؤ فروخت ہونے لگا

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ کے کریانہ سٹور پر چائنہ نمک کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے فوڈ اتھارٹی جھنگ نے کبھی ان دوکانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہی نہیں کیا حالانکہ معتدد بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی پکا کوٹ روڈ ریلبازار شہید روڈ سرکلر روڈ جھنگ بازار جھنگ سٹی اور دیگر شہر کی بڑی چھوٹی دوکانوں پر چائنہ نمک دھڑلے سے فروخت کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق کئیں بڑے دوکانداوں نے اپنے گودام میں چائنہ نمک سٹاک کیا ہوا ہے جو چھوٹے دوکانداوں کو سپلائی دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف کریانہ سٹور کی کئیں دوکانوں میں ایکسپائر مصالحہ جات فروخت کئے جارہے ہیں فوڈ اتھارٹی جھنگ کے آفسران کو کئیں بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا نااہل ترین عملہ شاہی پروٹوکول کے ساتھ موبائل کان میں لگا کر ٹھنڈی گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں اور شہریوں کو ان مافیا کے رحم کرم پر چھوڑ رکھا ہے ضلع بھر میں فوڈ اتھارٹی صرف کاغذی کاروائی تک اور فوٹو سیشن تک محدود ہے شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ان دوکانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے